ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

Fri, 21 Sep 2018 15:50:24  SO Admin   S.O. News Service

میری لینڈ 21ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکہ کی شمال مشرقی ریاست میری لینڈ میں ادویات کی ایک کمپنی رائٹ ایڈ کے ڈسٹری بیوشن مرکز میں جمعرات کی صبح فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ رائٹ ایڈ کی ایک ترجمان پیٹ سیٹریلا نے بتایا کہ ویئر ہاؤس میں تقریباً 1000 افراد کام کرتے ہیں اور یہاں سے 2500 سے زیادہ اسٹوروں کو سامان فراہم کیا جاتا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہے۔ بعد ازاں حملہ آور کی ہلاکت کے بعد یہ تعداد بڑھ کر چار ہو گئی۔خبررساں ادارے ایسوسی ایٹٹد پریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عہدے داروں کو واقعہ کی تفصیل بتانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس لیے یہ معلوم نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے کون تھے اور ان کے نام اور عمریں کیا تھیں۔ ہیرفورڈ کاؤنٹی کے شیرف جیفری گیہلر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور زخمی کیسے ہوا کیونکہ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے گولی نہیں چلائی گئی۔این بی سی کی رپورٹر پیٹ ولیمز کا کہنا ہے کہ انہیں پتا چلا ہے کہ حملہ آور ایک خاتون تھی۔اس سے قبل ہیرفورڈ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ متعدد افراد فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے احتراز کریں کیونکہ صورت حال ابھی واضح نہیں ہے۔میری لینڈ کے گورنر لیری ہاگن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کا دفتر ابرڈین کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اور ریاست ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔ادویات اسٹور کی چین رائٹ ایڈ کی ترجمان سوزین ہینڈرسن نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ابرڈین میں واقع کمپنی کے ایک ڈسٹری بیوشن مرکز میں پیش آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تنصیب ایک بڑی عمارت سے متصل ہے۔
 


Share: